ہائیکورٹ :سی سی پی او کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی کا حکم
لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سی سی پی او کو مغوی کی بازیابی کا حکم دے دیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا مغوی کو 20 سے 30لوگ زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے ۔ عدالت نے 15اکتوبر تک مغوی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔