پنجاب یونیورسٹی:ہاسٹلز میں اے سی،ہیٹر کا غیرقانونی استعمال، بھاری نقصان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہاسٹلز میں اے سیز اور ہیٹرز کے غیرقانونی استعمال سے پنجاب یونیورسٹی کو ماہانہ لاکھوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ،یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
یونیورسٹی کے متعدد ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر ائیر کنڈیشنرزنصب ہیں جس کے باعث طلبہ و طالبات 10گھنٹے تک بغیر بل ادا کئے مفت اے سی چلا رہے ہیں۔سردیوں میں طلبہ و طالبات اے سیز کو ہیٹرز کے طور پر بھی استعمال کرتے رہے ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے نوٹس پر انتظامیہ نے اے سی اتارنے شروع کردیئے۔