108 ای چالان ، گاڑی کو 51ہزار جرمانہ
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورمیں 108مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو مال روڈ پر دھر لیا گیا ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے 80مرتبہ ٹریفک سگنل،19مرتبہ لین لائن، 9مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی جس پر اسے 51ہزار 800روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ سی ٹی او کا کہنا تھا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی ۔