شہر میں شام کے اوقات میں بھی صفائی کا منصوبہ تیار

شہر میں شام کے اوقات میں بھی صفائی کا منصوبہ تیار

لاہور (عمران اکبر ) لاہور میں پہلی بار شام کے اوقات میں بھی صفائی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ مارکیٹوں ،نجی و سرکاری ہسپتالوں اورپلازوں کے باہر صفائی ،3ہزار ورکر کی بھرتی اور مشینری کی خریداری کی جائے گی۔

 تفصیل کے مطابق شہر میں پہلی بار شام کے اوقات میں مینوئل صفائی کے لئے ہیومین ریسو رس جنریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مینوئل صفائی کے لئے پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا ۔ذرائع کے مطابق 4سومارکیٹ ،100ہسپتالوں ،پلازوں اور بازاروں کے باہر سیکنڈ ٹائم صفائی کرنے کا پلان تیار کیاگیا ،ویسٹ بنز ،منی ڈمپر ،مکینیکل سویپنگ اور واشنگ مشینری خریدی جائیگی ۔ہیومن ریسورس جنریشن پلان تیار کر کے سیکرٹری بلدیات کو بھجوا دیا گیا جو یہ منصوبہ چیف سیکرٹری کو پیش کریں گے ۔ چیف سیکرٹری وزیر اعلیٰ سے پلان کی منظوری لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں