ائیرپورٹس ای گیٹس ،من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش
لاہور (رانا محمد علی سے ) ملک کے بڑے ائیرپورٹس پرتیز ترین امیگریشن کے لئے ’’ای گیٹس‘‘ منصوبے میں ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی جانے لگی ۔روزنامہ دنیا حقائق منظر عام پر لے آیا ۔
باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی ،بڈ جمع کرانے کے لئے پہلے تاریخ 10 اگست تھی۔ منصوبہ 2 ارب روپے سے زائد مالیت کا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای گیٹس منصوبہ پہلے کمرشل ڈائریکٹوریٹ دیکھ رہا تھا، ڈی جی کی ہدایت پر انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو دیا گیا ۔ای گیٹس لگنے سے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی اب یہ منصوبہ بھی مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو نوازا جائے گا ۔