ماس ٹرانزٹ کو منافع بخش بنانیکی کوشش ناکام، ٹھیکے منسوخ
لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ فلاپ ہوگیا، نان فیئر ریونیو جنریشن کے لیے کنٹریکرز کو دیے گئے 6 ٹھیکے کنٹریکٹرز کے ڈیفالٹ ہونے پر منسوخ کر دیے گئے۔۔۔
دستاویزات کے مطابق اونج لائن میٹرو ٹرین کے سو کنکریٹ پلرز کو رواں سال جون میں 75 لاکھ کے عوض ٹھیکے پر دیا جو کہ منسوخ ہوگیا۔چالیس سپیڈو بسوں کا رواں سال جون میں 60 لاکھ کے عوض ایڈورٹائزنگ کا ٹھیکہ کیا گیا جو منسوخ ہوگیا. میٹرو بس لاہور کے 240 الیکٹرک پولز کا ٹھیکا ایک کروڑ 65 لاکھ 24 ہزار میں گیا کیا جو کہ منسوخ ہوا۔پاکستان میٹرو بس کے 98 کنکریٹ پلرز کا ٹھیکا رواں سال مارچ میں 8 لاکھ 33 ہزار میں کیا گیا جو منسوخ ہوگیا۔ مجموعی طور پر تین کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 890 کے ٹھیکے نان فیئر ریونیو کی مد میں دیئے گئے جو منسوخ ہوئے ۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دوبارہ نان فیئر ریونیو جنریشن کے لیے مزید سرکاری خزانے سے پیسے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔