لاہور کے منصوبوں بارے دی گئی ٹائم لائن پر کام نہ ہوسکا

لاہور کے منصوبوں بارے دی گئی ٹائم لائن پر کام نہ ہوسکا

لاہور(محمد حسن رضا سے)وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور کے منصوبوں سے متعلق دی گئی ٹائم لائن پر کام نہ ہوسکا، شہر میں سڑکوں، گلیوں کی مرمت کے لئے فنڈز منظور ہوئے کئی ماہ گزر چکے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی گرائونڈ بریکنگ 28 اگست کو طے کی گئی تھی، لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ڈیڑھ ماہ کے باوجود گرائونڈ بریکنگ نہ ہو سکی ،کمشنر لاہورزید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر لاہورموسیٰ رضا اپنی مرضی کی ٹیم تو لے آئے ، مگر کارکردگی تسلی بخش نہیں، لاہور کے عوامی نمائندوں کی جانب سے ضلعی انتطامیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے پورے لاہور میں پہلے اپنی ٹیم تعینات کی جارہی ہے ، جس میں میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر افسران شامل ہیں، جس کے بعد جلد بازی میں کام ہوگا اور جلدبازی سے معیار پرکمپرومائز ہوسکتا ہے ، جبکہ اسی طرح جلد بازی میں ٹھیکیداروں کو بھی مبینہ طورپر نوازے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں