رواں سال، سپورٹس کمپلیکسز کے فنڈ ز جاری نہ ہوسکے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کو فعال کرنے کا معاملہ، رواں مالی سال کے بجٹ میں سپورٹس مپلیکسزکے فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا۔
ایل ڈی اے نے سپورٹس مپلیکسزکے لیے پنجاب حکومت کو سمری بھی ارسال کی، پنجاب حکومت کے منظور شدہ بجٹ میں سپورٹس کمپلیسز کے لیے فنڈز بھی رکھے گئے، رکھ شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 18 کروڑ 65 لاکھ روپے مانگے گئے، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں سپورٹس مپلیکسز کے فنڈز جاری نہ کیے، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس مکمل ہونے کے باوجود مختص فنڈز جاری نہ ہوئے، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کے لیے دس کروڑ 88 لاکھ روپے محکمہ خزانہ نے جاری نہ کیے، سنگھ پورہ سپورٹس کمپلیکس کے لیے 19 کروڑ 4 لاکھ اور چائنہ سکیم کے لیے 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بھی خزانے میں بند، سپورٹس کمپلیکس ٹاؤن شپ کے لیے 44 کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست عمل درآمد کی منتظر ہے۔ ای ایم ای سوسائٹی سپورٹس کمپلیکس کے 28 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی سمری منظور نہ ہوئی، کاہنہ کمپلیکس کے 63 کروڑ 99 لاکھ ،شالامار کمپلیکس کے 73 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے جاری ہونے کے منتظر ہیں۔