شہر میں ایل پی جی نایاب، 290 روپے کلو تک فروخت

شہر میں ایل پی جی نایاب، 290 روپے کلو تک فروخت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگی، اوگرا ریٹ پر ایل پی جی شہر بھر میں دستیاب نہیں۔۔۔

 اوگرا ریٹ 251 روپے 30 پیسے مگر شہر میں 270 سے 290 روپے فی کلو فروخت جاری، شہری پریشان، ایل پی جی عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہونے لگی، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، اوگرا نے رواں ماہ فی کلو 251 روپے 40 پیسے ریٹ مقرر کیا، ایل پی جی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ،آٹو رکشہ، لوڈر گاڑیوں کے کرایے بھی مجبوراً بڑھانے پڑتے ہیں، دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پس چکا ہے، اوگرا اگر ریٹ مقرر کرتی ہے تو پھر اس پر عملدرآمد بھی کرائے ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس بڑے مافیا کی بجائے چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانے کرتے ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ جو ریٹ پلانٹ سے ملے گا، اسی کے حساب سے دکاندار سیل کرے گا، اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے تو پلانٹ سے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں