غیر قانونی کتابیں چھاپنے پر ٹیکسٹ بک بورڈ کا نجی پبلشر کو نوٹس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)غیر قانونی طور پر کتابیں چھاپنے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی بپلشر کو نوٹس جاری کردیا۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کے خلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے ،کینٹاب پبلشر کو ٹیکسٹ بک بورڈ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ،مذکورہ پبلشر نویں جماعت کی 13 کتابیں غیر قانونی طور پر پبلش کررہا تھا، کتابوں کی پبلشنگ سے پہلے این او سی لینا لازمی ہے۔ پی سی ٹی بی نے مذکورہ پبلشر سے سات دن کے اندر اندر جواب طلب کرلیا گیا۔