جنرل ہسپتال:امراض گردہ ومثانہ کا جدید ٹیکنالوجی سے علاج متعارف

جنرل ہسپتال:امراض گردہ ومثانہ کا جدید ٹیکنالوجی سے علاج متعارف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں امراض گردہ و مثانہ کے علاج کیلئے روایتی طریقہ ختم، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف کرا دیا گیا۔

گردہ ومثانہ کے غدود،پتھری اور کینسر زدہ حصے کے آپریشنز بھی اس طریقہ کار پر ہونے سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے سابق صدر ڈاکٹر ممتاز احمد نے پاز لاہور چیپٹر اور پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں نو جوان یورالوجسٹس کیلئے منعقدہ دو روزہ تربیتی کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں