گورنر سلیم حیدر سے آرچری فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

گورنر سلیم حیدر سے آرچری  فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان ہارس اینڈ مانٹڈ آرچری فیڈریشن کے نیشنل نیزہ بازی ججز کے لیے منعقدہ ٹریننگ کورس کے شرکا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہمارے روایتی کھیل پاکستان کی پہچان ہیں اور ان کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں نے عالمی سطح پر متعدد بار ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ سپورٹس سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں