خطرناک قیدیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ
لاہور(مدثر حسین سے)پنجاب کی جیلوں میں بند دہشت گردوں اور خطرناک قیدیوں کی حرکت وسکنات مانیٹرنگ کرنے کے لیے بیرکیوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کیمرے لگائے جائیں گے۔
جبکہ جیل کی بیرونی دیواروں پر بھی آرٹیفشل انٹیلی جنس کیمرے لگیں گے۔ تفصیلات کے مطا بق محکمہ جیل خانہ جات سیف سٹیز سے ملکر آرٹیفشل انٹیلی جنس کیمرے لگائیں گے۔ ہائی سکیورٹی جیلوں میں بند کسی بھی قیدی کی مشکوک حرکت کو کیمرے فوری فوکس کریں گے۔ جیل میں اگر کوئی قیدی تیز بھاگے گا تو آرٹیفشل انٹیلی جنس کیمرے اسکو فوری فوکس کر کے الرٹ جاری کرے گا۔جیل کی بیرونی دیوار کے قریب آنے والے مشکوک شخص کو فوری کیمرہ فوکس کرے گااور مانیٹرنگ روم میں الرٹ دے گا، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آرٹیفشل کیمرے مرحلہ وار لگیں گے ،پہلے سنٹرل جیلوں اور بعد میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں لگیں گے۔