الیکٹرک بسوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

الیکٹرک بسوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے کیلئے ورلڈ بینک سے 30 کروڑ ڈالر کا سوفٹ لون لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

 یہ قرضہ پنجاب حکومت کو 25 سال کی مدت میں واپس کرنے کی پابندی کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اس قرضے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت انسداد سموگ کے لئے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے پر 5 سال کا گریس پیریڈ ہوگا۔ قرضے کی شرح سود 2 فیصد رکھی گئی ہے ۔ورلڈ بینک نہ صرف قرضہ فراہم کرے گا بلکہ الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کنسلٹنٹس بھی فراہم کرے گا جو لیتھیم بیٹری کی پروڈکشن اور ڈسپوزل کے حوالے سے گائیڈ لائن فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں