کوٹ لکھپت:سسرالیوں کا داماد پر تشدد، سر پھوڑ دیا
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں سسرالیوں نے تشدد کر کے داماد کو زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
40 سالہ عمر حیات کا اپنے سسرال والوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق سسرالیوں کو عمر حیات پر بیوی سے جھگڑا کرنے کا غصہ تھا جس پر انہوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا سر پھاڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔