لیسکو :صارفین کو 1910 تھری فیز میٹر جاری

لیسکو :صارفین کو 1910 تھری فیز میٹر جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے صارفین کو 1910 تھری فیز میٹر جاری کر دئیے گئے، 320 نئے کنکشن جاری کئے جبکہ 1590 خراب ہونے والے میٹرز کو تبدیل کیا۔

فرسٹ سرکل میں 51 میٹر تبدیل جبکہ 8 نئے جاری کئے گئے، سیکنڈ سرکل میں 437 میٹر تبدیل 57 نئے میٹر، تھرڈ سرکل میں 65 میٹر تبدیل، 16 نئے میٹر، فورتھ سرکل میں 89 میٹر تبدیل، 4 نئے میٹر جاری، پانچویں سرکل میں 496 میٹر تبدیل 179 نئے میٹر، چھٹے سرکل میں 128 میٹر تبدیل 5 نئے میٹر، ساتویں سرکل میں 155 میٹر تبدیل، 3 نئے میٹر جبکہ آٹھویں سرکل میں 169 میٹر تبدیل جبکہ 1 نیا میٹر جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں