آٹاکی قیمتوں کا معائنہ، گراں فروشی پر 3 مقدمات

 آٹاکی قیمتوں کا معائنہ، گراں فروشی پر 3 مقدمات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبہ بھر میں آٹا تھیلوں کے نرخوں پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، 663 آٹا برانڈز کے نرخوں کی چیکنگ کی گئی، گراں فروشی پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئیے گئے۔

لاہور ڈویژن میں 110،گجرات 49، گوجرانوالہ میں 51 برانڈز کے نرخوں کو چیک کیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے راولپنڈی ڈویژن کے 140،فیصل آباد 79، سرگودھا کے 32 آٹا برانڈز کے نرخوں کی نگرانی کی گئی،ملتان ڈویژن کے 70، ساہیوال 31، ڈی جی خان 36 جبکہ رحیم یارخان کے 64 آٹا برانڈز کی قیمتوں کو چیک کیا گیا،عام مارکیٹ میں گندم اور آٹے کا سٹاک وافر دستیاب ہے ، حکومتی گوداموں میں 22 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم ذخائر موجود ہیں، عام مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو آٹا تھیلوں کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں