نئے مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں یکسو کرنیکا حکم

نئے مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں یکسو کرنیکا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زیرتفتیش مقدمات، روڈ سرٹیفکیٹس سمیت عورتوں اور بچوں سے متعلقہ مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے 2023 کے تمام زیر التوا مقدمات کو نمٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔بلال صدیق کمیانہ نے افسروں کو نئے مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں یکسو کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ زیر ِتفتیش مقدمات کے چالان متعلقہ عدالتوں میں بلا تاخیر جمع کرائے جائیں۔ ڈویژنل ایس پیز(انویسٹی گیشن)نے مقدمات کے چالان بروقت جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ حصول انصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے افسروں کو سائنٹیفک اور معیاری تفتیش پرخصوصی توجہ دینے ، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے مربوط رابطے اور باہمی تعاون سے جلد چالان کلیئر کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کوقانونی تقاضوں کے مطابق یکسو کرکے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں