صوبائی وزیر صحت کی چلڈرن ہسپتال آمد،بچی کی عیادت

صوبائی وزیر صحت کی چلڈرن  ہسپتال آمد،بچی کی عیادت

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق چلڈرن ہسپتال گئے۔اس موقع پر ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، اے پی وجیہ الرحمن، اے ایم ایس اسد زین اور ڈی ایم ایس عدن موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے بہاولنگر سے آئی4 سالہ بچی دعا فاطمہ کی عیادت کی اور سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا۔ایم ڈی نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا چلڈرن ہسپتال لاہور میں بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں