ڈی جی کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہنزہ روڈ، چناب روڈ اور جناح سیکٹر کے مختلف بلاکس میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ اور ڈیفنس روڈ کے اطراف انٹری پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور ڈیفنس روڈ پر ایل ڈی اے سٹی مین انٹری گیٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ طاہر فاروق کا کہنا تھا فیروز پور روڈ انٹری پوائنٹ کی بیوٹیفکیشن کا کام اور مونومنٹ لگایا جائے گا۔