پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سمجھ سے باہر:جے یو آئی

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سمجھ سے باہر:جے یو آئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال سمجھ سے بالا ہے، پی ٹی آئی اپنے احتجاج کو ملک کی خاطر موخر کرے۔۔۔

 یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کا ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اجتماع، میڈیا اور جماعتی ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہا پر امن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے ، اس کے لئے وقت کا تعین کرتے وقت ہر جماعت کو ملکی عزت اور ملک کی بہتری کے بننے والے راستوں کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا ملک کی ترقی کے راستے میں کوئی بھی شخص یا کوئی جماعت اگر رکاوٹ ڈالے گی تو عوام اس کو کبھی پسند کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا جے یو آئی کے نزدیک شنگھائی کانفرنس کے موقع پر ہر قسم کا احتجاج ملتوی کرنا چاہیے ، ہمارے نزدیک اس وقت ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے اس موقع پر ہمیں بہرحال ملک کا پہلے سوچنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں