مسیحی برادری کاوفد پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شامل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے گجرات کی مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسیحی برادری کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ماضی میں مسیحی برادری کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،ہمیں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، انہوں نے مسیحی قبرستان کے لئے اراضی،چرچز کی تزئین و آرائش، انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت دیگر مطالبات پیش کئے ۔ صوبائی وزیر نے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح اور ریلیف کی فراہمی کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،گجرات میں عالمی معیار کا سیوریج کا نظام لارہے ہیں، نئی انڈسٹریل اسٹیٹ اور 200 بستروں کا نیا ہسپتال بنا رہے ہیں،گجرات ڈویژن بھی جلد بحال ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ،صوبائی وزیر نے کرسچن کمیونٹی کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔