نجی سکولوں کی تجدید،نئی رجسٹریشن بسوں کی خریداری سے مشروط

 نجی سکولوں کی تجدید،نئی رجسٹریشن  بسوں کی خریداری سے مشروط

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کی تجدید اور نئے رجسٹریشن بسوں کی خریداری سے مشروط کردی گئی۔

صرف ان پرائیوٹ سکولوں کو لائسنس میں تجدید دی جائے گی جو پچاس فیصد بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینگے ۔نئے سکولوں کو رجسٹریشن بھی بسوں کی خریداری پر ہی جاری کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈیڑھ ماہ سے نجی سکولوں کے لائسنس میں تجدید اوررجسٹریشن جاری نہ کی۔مذکورہ پالیسی کے تحت لاہور میں درجنوں نجی سکولوں کو رجسٹریشن اور تجدید نہ مل سکی۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے بسیں نہ خریدنے والے رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔شنوائی کے بعد بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔احکامات نظرا نداز کرنے پر لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں