آلو ،پیاز، ٹماٹر ،گوبھی ،ٹینڈے 2سے 30 روپے تک سستے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ آلو، پیاز، ٹماٹر، پھول گوبھی،کھیرا، بند گوبھی، دیسی ٹینڈے ، چائنہ لیموں ،لہسن کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اروی، مٹر، چائنہ گاجر، پالک، شلجم، شملہ مرچ، دیسی لہسن کی قیمتیں برقرار ہے جبکہ لوکی گھیاکدو اور کریلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایاآلو کی قیمت میں 2 روپے کمی، 85 سے 83، پیاز 20 روپے کمی کے بعد 150 سے 130 ، ٹماٹر 5 روپے کمی کے بعد 90 سے 95 ،کریلے کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 150 سے 145 ،پھول گوبھی 5 روپے کمی کے بعد 100 سے 95 ، کھیرا 30 روپے کمی کے بعد 130 سے 100 ، بندگوبھی 30 روپے کمی کے بعد 150 سے 120 ، دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 30 روپے کمی کے بعد 180 سے 150 اورلیموں چائنہ کی قیمت 65 روپے کمی کے بعد 150 سے 85 روپے کلو ہوگئی ہے ۔ اروی 150، مٹر 310 سے 280، چائنہ گاجر 90، شلجم 110،پالک 55، شملہ مرچ 230، دیسی لہسن کی قیمت 400 روپے کلو برقرار ہے ۔ لوکی گھیاکدوکی قیمت 10 روپے بڑھ کر 100 سے 110 اور کریلے کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 145 سے 150 روپے کلو ہوگئی ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ،شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔