سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی میں آج سے عوام کیلئے 4روزہ فری مینٹل ہیلتھ کیمپ لگائے جائینگے
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی میں عوام کی ذہنی اسیسمنٹ کے لیے آج پانچ کلینیکل کیمپ لگائے جائیں گے جو 18اکتوبر تک جاری رہیں گے۔۔۔
جس میں بچوں اور بڑے کا مفت ذہنی معائنہ کیا جائے گا۔ ذہنی امراض سے آگاہی کے لیے آج ڈائریکٹر پروفیسر صائمہ داؤد کی سربراہی میں واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن پر آج صبح9:45پر سنٹر سے وائس چانسلر آفس تک آگاہی واک بھی ہوگی۔ وائس چانسلر خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔