شہر میں 1500 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط

شہر میں 1500 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1500 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

روای زون میں 68 سے زائد تجاوزات ، داتا گنج بخش زون میں 262، سمن آباد زون میں 272، گلبرگ زون میں 171 اور اقبال زون 266 مقامات ،شالیمار زون میں 82 مقامات ، نشر زون میں 150، واہگہ زون میں 94 اور عزیز بھٹی زون میں 137 عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ انسداد تجاوزات کارروائیوں پر 285چالان،881 کو وارننگ نوٹس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 11,747بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور موسیٰ رضا نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر مخصوص حدود میں کاروبار کے لئے ریڑھی بازاروں اور لائن مارکنگ کی پابندی کی نگرانی کی جائے ، تجاوزات خاتمے ، ٹریفک روانی میں بہتری اور فضائی معیار (AQI) کو بہتر بنانے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں پر 14 کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔جامع حکمت عملی کے تحت خالی پلاٹوں سے جھگیوں کے خاتمے اور منتقلی کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے انخلا کے حوالے سے کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں