آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا لائحہ عمل تیار

 آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا لائحہ عمل تیار

لاہور(عمران اکبر)سردیوں کی آمد پر آٹے کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں اتاڑ چڑھائو کے پیش نظر آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے آٹے کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو برقرار رکھنے کی سمری تیار کرلی،صوبہ پنجاب میں چار لاکھ میٹرک ٹن گندم کے اجرا کا فیصلہ کیاگیاہے ،لاہور ،راولپنڈی ،ملتان ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،بہالپور ،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کیلئے گندم کا زیادہ کوٹہ ریلیز کیاجائے گا ،حکومت پنجاب کو سرکاری گندم 2800 روپے فی من ریلیز کرنے کی سفارشات بھی تیار ،منظوری کیلئے سمری جلد ارسال کی جائے گی۔سرکاری گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں آٹے کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں