2ہزار ایکڑ سرکاری اراضی جھینگا مچھلی فارمز بارے میٹنگ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت بی او آر میں اہم میٹنگ ہوئی۔
نبیل جاوید نے بتایاکہ پنجاب میں ایک لاکھ 2ہزار ایکڑ سرکاری اراضی جھینگا مچھلی فارمز کیلئے موزوں ہے جس میں بہاولپورڈویژن میں 45ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر جھینگافش فارمز بنائے جائیں گے ۔ یہ جھینگامچھلی فارمز ان علاقوں میں بنائے جائیں گے جہاں سرکاری اراضی کاشتکاری کیلئے موزوں نہیں اور پانی نمکین یا کھارا ہے ۔ بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یارخان، سرگودھا، خوشاب اور جہلم میں جھینگامچھلی فارمز کے لیے بورڈ آف ریونیوپنجاب سرکاری اراضی فراہم کرے گاجس پرفش فارمنگ سے پنجاب میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ جھینگا مچھلی کو برآمد کرکے زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے گا۔