ایل ڈی اے کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کی منظوری

 ایل ڈی اے کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کی منظوری

لاہور (شیخ زین العابدین)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کی اصولی منظوری دیدی۔ لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر چھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں اور سو سے زائد پرائیوٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔لاہور کی بڑھتی آبادی اور فضائی آلودگی نے جینامحال کر دیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فضائی، ماحولیاتی، صوتی اور پانی کی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے شہر میں پہلی بار فضائی آلودگی پر قابو پانے اور لیوایبل انوائرمنٹ کی فراہمی کا پلان بنایا گیا ہے ۔ایل ڈی اے کی اپنی چھ ہاؤسنگ سکیموں جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ،سبزہ زار ،گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں سمارٹ سٹی ماڈل کا آغاز کیا جائے گا۔ سکیموں میں سٹریٹ اور روڈ لائٹس کو سولر لائٹس پر منتقل کیا جائے گا، یہاں ہر شخص کی فٹ پاتھ تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔گرین بیلٹس، ایکوافائر ری چارج اور بارشی پانی کو محفوظ بنانے پر بھی عمل کیا جائے گا۔سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کیلئے علیحدہ بازار اور سکیموں میں سائن بورڈ لگائے جائیں گے ۔سائیکل و موٹر بائیک لین،مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں