بی آئی ایس پی مختلف تعلیمی پروگراموں پر کام کر رہا ،چیئرپرسن
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیر کو صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی سید سردار علی شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی اور حکومت سندھ فلیگ شپ پروگرام کے تحت مل کر فنی تربیت کیلئے کام کر سکتے ہیں ، ہم رجسٹرڈ مستحقین کے بچوں کی فنی تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران اسکل ایجوکیشن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے اور حتمی سفارشات کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کیا۔