دنیاغزہ ، بیروت میں امن کیلئے کردار اد اکرے :شاداب رضا ،اشرف جلالی
لاہور(سیاسی نمائندہ)مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال قابل تشویش ہے عالم برادری اپنا کردار ادا کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس خوش آئند ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ملک دشمن قوتوں کے خلاف تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔حکومت پاکستان کے عوام کو زندگی کی تمام سہولیات دینے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی،چیئر مین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے شرقپور شریف میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔