ڈی جی ایل ڈی اے سے بلڈز اینڈ ڈویلپرز کی ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایسوسی ایشن آف بلڈز اینڈ ڈویلپرز کے نارتھ ریجن کے نو منتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔
چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈز اینڈ ڈویلپرز نارتھ ریجن شیخ نبیل کی سربراہی میں ممبران آباد نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی ڈویلپمنٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کا انتہائی اہم کردار ہے ۔ایل ڈی اے کے ساتھ مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں ممبران اباد نے قوانین میں بہتری بارے اپنی تجاویز پیش کیں ممبران نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپرول کے پراسس کو آسان بنانے بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بریفنگ دی اور کہا کہ آباد ممبران کی تجاویز کی روشنی میں قوانین میں بہتری لائی جائے گی۔