اربوں کے اخراجات، کھال پنچایت اتھارٹی بند کرنیکی سمری تیار

اربوں کے اخراجات، کھال پنچایت اتھارٹی بند کرنیکی سمری تیار

لاہور(رانا فہدامین سے)5 برس غیر فعال رکھنے کے بعد ریشنلائزیشن کمیٹی نے کھال پنچایت اتھارٹی کو بالآخر بند کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی،کسانوں کی بہتری کیلئے بنائی گئی اتھارٹی کو بند کرنے کا کام شروع،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اتھارٹی بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی نے سمری میں کھال پنچایت ایکٹ کی منسوخی کی سفارشات کر دیں،سمری میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے تمام اثاثہ جات، ریونیو، لینڈ، گاڑیاں محکمہ آبپاشی کو منتقل کی جائیں۔اتھارٹی بندکرنے سے 50 خالی سیٹیں ختم اور 4 ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ ہو جائیں گے ،69 ملازمین کوایس اینڈ جی اے ڈی کے سرپلس پول میں شامل کرنے ،گرید 1 سے 15 تک 75 ملازمین کو محکمہ آبپاشی میں ٹرانسفر کرنے ، اتھارٹی کے پنشن فنڈز اور جی پی فنڈز محکمہ فنانس کو منتقل کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں،پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کی جگہ کھال پنچایت اتھارٹی بنائی گئی تھی5سال کے دوران تھارٹی کے 10 ایم ڈی،30 سے زائد جی ایم تبدیل ہوئے ، پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 1997 میں قائم کی تھی۔اخراجات کیلئے ورلڈ بینک، ایشین بینک اور جاپان کی کمپنی جائیکا سے اربوں روپے کے فنٖڈ لئے گئے ۔پنجاب بھر میں نہروں اور بیراجز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی گئی ۔کسانوں سے مشاورت کیلئے صوبے میں 5 بڑے واٹر بورڈز قائم کیے گئے جنکے ماتحت 400 کسان تنظیموں نے اربوں کا آبیانہ خزانے میں جمع کرایااپنی مدد آپکے تحت کسانوں نے نہروں، راجباؤں کی تعمیر و مرمت بھی کی ۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی کام ہوتے دیکھ کر محکمہ انہار کے کرپٹ افسروں کو تشویش لاحق ہوئی، کسان تنظیموں کے پاس سارے معاملات آنے پر افسر ہاتھ پاؤں مارنے لگے اور بالآخر5 برس تک غیر فعال رکھنے کے بعد کھال پنچایت اتھارٹی کو بند کرنے کی سمری تیار کرکے منظوری کیلئے بھجواد ی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں