بلدیہ عظمیٰ پہلی بار 5 پی ایم ایس افسروں کے حوالے

بلدیہ عظمیٰ پہلی بار 5 پی ایم ایس افسروں کے حوالے

لاہور(عمران اکبر)بلدیہ عظمیٰ لاہور کو پہلی بار 5 پی ایم ایس افسروں کے سپرد کر دیا گیا، افسروں کو بلدیہ عظمیٰ میں کرپشن کے خاتمے، لوکل گورنمنٹ افسروں کی ورکنگ بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔۔۔

 بلدیہ عظمیٰ کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایڈمن فرحان مجتبیٰ کو انفراسٹرکچر برانچ سونپ دی گئی۔ ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹرز کاشف جمیل کو بڑے اختیارات تفویض کر دئیے گئے جن میں پلاننگ ونگ، سروسزونگ، ورکشاپ، فائر بریگیڈ، جنرل بس سٹینڈ،آئی ٹی ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔ ایم او ریگولیشن کاشف جلیل کو سٹیٹ مینجمنٹ، شہری سہولیات کے معاملات دئیے گئے، فوڈ، لا، کونسل برانچ، محتسب اعلیٰ، ایم سی ایل انکوائریز، ڈائریکٹر فوڈ کو بھی رپورٹ کریں گے۔ ڈی سی، ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے احکامات جاری کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں