بیجنگ تعلیمی کانفرنس میں نمائندگی اعزاز کی بات: ابراہیم حسن مراد

 بیجنگ تعلیمی کانفرنس میں نمائندگی  اعزاز کی بات: ابراہیم حسن مراد

لاہور(سٹاف رپورٹر)یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے بیسویں انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پریزیڈنٹس کی ٹرینیئل کانفرنس میں شرکت کی جو کہ بیجنگ، چین میں ہوئی۔

یہ کانفرنس تعلیم کے مستقبل اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز تھی۔ ابراہیم حسن مراد نے دیگر یونیورسٹیز کے صدور اور تعلیمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا عالمی سطح پر پاکستان اور یو ایم ٹی کی نمائندگی کر نا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں