کمشنرزکو زرعی ٹیکس اور آبیانہ کا ٹارگٹ پورا کرنیکا ٹاسک تفویض

 کمشنرزکو زرعی ٹیکس اور آبیانہ کا ٹارگٹ پورا کرنیکا ٹاسک تفویض

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے کمشنروں کو زرعی ٹیکس اور آبیانہ کا ٹارگٹ پورا کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بھر کے کمشنروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ضلع کے کمشنر نے ٹارگٹ پورا نہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں