انڈوومنٹ فنڈز:رواں سال 24 ہزار وظائف دینے کا فیصلہ

انڈوومنٹ فنڈز:رواں سال 24 ہزار وظائف دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)رواں سال 24 ہزار سکالر شپس دیے جائیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز نے سکالر شپس کے لیے تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے لیے 8 ہزار 1 سو 69 سے زیادہ سکالر شپس دیے جائیں گے۔ گریجوایشن لیول کے لیے 8 ہزار 1سو 69 سکالر شپس دیے جائیں گے۔ ماسٹر لیول کے لیے 4 ہزار 85۔ ٹیکنیکل بورڈ کے 468 سکالر شپس دیے جائیں گے۔ دانش سکول اور سینٹر آف ایکسیلنس کے لیے اڑھائی ہزار سکالر شپس دیے جائیں گے۔ دوسرے صوبے کے لیے 8 سو 35 سکالر شپس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے لیے فی طالب علم 15 سو سے 3 ہزار ماہانہ دیا جائے گا۔ گریجوایشن کے لیے اڑھائی ہزار سے 4 ہزار ماہانہ سکالر شپس دیے جائیں گے۔ پروفیشنل ڈگری کے لیے 3 ہزار سے ساڑھے چار ہزار ماہانہ دیا جائے گا ۔ماسٹرز لیول کے لیے ماہانہ ساڑھے ہزار سے 9 ہزار ماہانہ سکالر شپس دیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں