کالجز آج اتوار کو بھی کھلیں رہیں گے عارضی ٹیچرز کیلئے انٹرویو ہونگے

کالجز آج اتوار کو بھی کھلیں رہیں  گے عارضی ٹیچرز کیلئے انٹرویو ہونگے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر صوبہ بھر اتوار کے روز بھی کالجز کھولے رہیں گے۔ سرکاری کالجز میں عارضی ٹیچرز بننے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے گزشتہ روز سے انٹرویو کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں 23 اکتوبر تک انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہے گا۔اساتذہ کی جانب سے چھٹی کے دن کالج بلانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں