30 نومبر تک موٹر سائیکل کا فوری لائسنس پھر 42 دن انتظار

 30 نومبر تک موٹر سائیکل کا  فوری لائسنس پھر 42 دن انتظار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا شہری 30 نومبر تک موٹر سائیکل کا فوری لائسنس بنوا سکتے ہیں جس کے بعد موٹرسائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ ٹائم پریڈ 42 یوم مکمل کرنا ہوں گے۔

یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا 30 نومبر تک انتظار اور قطار سے بچنے کے لئے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں دو شفٹوں میں لائسنسنگ سنٹر کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں