چکن کی قیمت مستحکم، انڈے مزید 2 روپے درجن مہنگے

چکن کی قیمت مستحکم، انڈے مزید 2 روپے درجن مہنگے

لاہور(کامرس رپورٹر)چکن گوشت کی قیمت مستحکم جبکہ انڈے مزید 2 روپے درجن مہنگے ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کو لاہور میں چکن کی قیمت میں 13 روپے کمی ہونے سے گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا تھا،تاہم گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار رکھی گئی ۔گزشتہ روز لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 جبکہ تھوک قیمت 384 روپے مقرر کی گئی۔ دوسری طرف فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ روز نرخ 309 سے بڑھ کر 311 روپے درجن تک پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں