مانگامنڈی پولیس سٹیشن کے تمام سرکاری نمبر مہینوں سے بند

مانگامنڈی پولیس سٹیشن کے تمام سرکاری نمبر مہینوں سے بند

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس سٹیشن مانگا منڈی کے تمام سرکاری نمبر مہینوں سے بند ہیں، شہریوں کو رابطے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگامنڈی کاپی ٹی سی ایل نمبر 04299051477 ۔04299051478،موبائل نمبر 03087771429 جبکہ ایس ایچ او کا سرکاری نمبر 03087771452 ہے، یہ تینوں نمبر مہینوں سے بند ہیں،اس بارے میں تھانے کے ذمہ داران نہایت ہی لاپرواہ ہیں، اے ایس پی رائیونڈ اور ایس پی صدر نے بھی کبھی نوٹس نہیں لیا ۔ایس ایچ او اور دیگر تھانیداروں کے ذاتی نمبروں تک ہر کسی کی رسائی نہیں ہوتی ۔تھانے کے باہر اوراردگرد بورڈز پر بھی یہی سرکاری نمبر ز تحریر ہیں، تھانے کی حدود لمبی چوڑی ہے ، شہریوں کو معمولی بات کیلئے بھی طویل سفر طے کرکے خود تھانے آنا پڑتا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں