شوکت خانم لیبارٹری کی معیاری خدمات کی کیپ سے منظوری

 شوکت خانم لیبارٹری کی معیاری خدمات کی کیپ سے منظوری

لاہور(سٹاف رپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کی معیاری طبی خدمات کو ایک اور اعزاز حاصل۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال کی لاہور میں قائم لیبارٹری کو دنیا کی معروف تنظیم، کالج آف امریکن پتھالوجسٹس سے منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ کیپ دنیا بھر میں بورڈ سرٹیفائیڈپتھالوجسٹس کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ اس موقع پرشوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ  ہم اپنے مریضوں کو محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور یہ امر پاکستان اور دنیا بھر میں موجود ہمارے ڈونرز اور سپورٹرز کے لئے بھی باعثِ اطمینان ہے کہ ہمارے تمام شعبے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں