کاہنہ:رکشہ، موٹرسائیکل میں تصادم، 2 ڈولفن اہلکار زخمی

کاہنہ:رکشہ، موٹرسائیکل میں تصادم، 2 ڈولفن اہلکار زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے رائیونڈ فلائی اوور کے قریب رکشا اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 2 ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں رائیونڈ فلائی اوور کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 2 ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں ڈولفن اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ دونوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈولفن اہلکار شکیل احمد کو بائیں بازو پر چوٹ آئی ہے ، دوسرے اہلکار شفیق احمد کو ہیڈ انجری ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں