گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے پہلے بریسٹ کلینک کا افتتاح

گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے پہلے بریسٹ کلینک کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت ایم ایس گلاب دیوی ٹیچنگ پروفیسر حامد حسن نے کی۔

اس موقع پر ایم ایس نے پہلے بریسٹ کلینک کا افتتاح بھی کیا۔ یہ کلینک نہ صرف گلاب دیوی ہسپتال کی ترقی میں بلکہ چھاتی کی صحت کی خصوصی دیکھ بھال کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے ،ایم ایس کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔پاکستان میں سالانہ لاکھوں خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر 9 میں سے 1 ایک خاتون کو زندگی کے کسی بھی حصے میں بریسٹ کینسر کی بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین میں علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔ ڈاکٹر عابد علی ہاشمی ،ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ محمود رشید ،پروفیسر ظہیر اختر ، ،پروفیسر خلیل احمد نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں