انسداد سموگ، 3 پلانٹ، 17 کارخانے سیل، 7 ملازم گرفتار

انسداد سموگ، 3 پلانٹ، 17 کارخانے سیل، 7 ملازم گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)راوی شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے 3 ہفتوں سے جاری انسداد سموگ نائٹ آپریشن ،آپریشن میں 3 پائیرولیسس پلانٹ 17 کارخانے سیل، 7 ملازمین کو گرفتار کرا دیا گیا۔

نائٹ آپریشن میں شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول ، محکمہ ماحولیات، لیگل ونگ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ رمضان، خالداور اعجازپائیرولیسس پلانٹ کا سٹرکچرتوڑا، محمود بوٹی میں ایم کے سٹیل، پاور سٹیل کرول گھاٹی اور ذوالفقار پائیرولائسس پلانٹ کو سر بمہر کیاگیا۔ اینٹی سموگ قواعد کی خلاف ورزی پر داتا سٹیل، مغل سٹیل، عبداللہ سٹیل، عبداللہ برادرز اور فیضان سٹیل کو سیل کیاگیا، ایم کے سٹیل کو اسکربر لگانے پر ڈی سیل کر دیا گیا، چہار باغ 2 ایریا میں تحفظ ماحول کی خاطر غیر قانونی ریت نکالنے والوں پر کارروائی کرتے سامان قبضہ میں لیا گیا، مدینہ، ارشد سٹیل ملز ،ترک روڈ ٹی اے ٹیکنالوجی فرنس، گلزار سٹیل مل اور عظیم پائیرولیسس پلانٹ کو بند کر دیا گیا۔ زبیرسیزر اور ماشائاللہ سٹیل کو سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہر ہوئیں۔ آلودگی پھیلانے والے مزید 2 کارخانوں جے پی سٹیل اور الہجویری انڈسٹری کوکام سے روک دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں