جی سی یونیورسٹی وی سی پرووی سی سے محروم

جی سی یونیورسٹی وی سی  پرووی سی سے محروم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جی سی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری نہ ہوسکی ،یونیورسٹی قائم مقام وائس اور پرو وائس چانسلر سے بھی محروم ہے۔

قائم مقام وائس چانسلر کی مدت 23 اکتوبر کو ختم ہوئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن گزشتہ 3 روز سے کسی اور کو اضافی چارج سونپ نہ سکا۔جی سی یونیورسٹی گزشتہ ایک سال سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے ۔یونیورسٹی گزشتہ 9 ماہ سے پرو وائس وائس چانسلر سے بھی محروم ہے ۔جی سی یو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے وائس چانسلر کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں