بارڈر ایریاز میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیمیں

بارڈر ایریاز میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیمیں

لاہور(عمران اکبر)لاہور کے بارڈر ایریاز میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کا بڑا انکشاف، بارڈ رلائن کے ایک کلو میٹر کے ریڈیس میں آنے والی غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہونے کے باوجود خفیہ فروخت جاری ،مجوزہ غیر قانونی سکیموں کے خلاف ویسٹ پاکستان بارڈر ایریا ریگولیشن 1959کے سیکشن 9کا قانون لاگو ہے ،تحصیل کینٹ میں 62اور تحصیل شالیمار میں 29غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں نشاندہی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زرعی زمینوں کی خریدوفروخت پر تحریری حلف نامہ لیا جائے گا۔تحصیل کینٹ میں غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں میں الفلاح ہاؤسنگ سکیم ،لاہور گرین سٹی کے نام شامل ہیں ، تحصیل شالیمار میں غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں میں کینال فورٹس ٹو شامل،رضوان گارڈن ،واہگہ گارڈن، سعدی گروپ، عوام گارڈن ،سبحان گارڈن کے نام شامل ہیں۔غیرقانونی فارم ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ایکشن کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں