گھروں میں کام کرنے کی آڑ میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گھروں میں کام کرنے کی آڑ  میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں وارداتیں کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان ساجد اور ذیشان مختلف گھروں میں ویلڈنگ کے بہانے جاتے اور موقع ملتے ہی قیمتی اشیا چوری کر لیتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمو کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل، پستول اور دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں