پیدائش اندراج نہ کرانیوالے بچوں کا ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

پیدائش اندراج نہ کرانیوالے  بچوں کا ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چائلڈ برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔

سیکرٹری بلدیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل وقت طلب ہے جس کے باعث رجسٹریشن کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو شہریوں کی آسانی اور وقت کی بچت کے لیے نادرہ کے اشتراک سے موبائل ایپلی کیشن کو فوراً متعارف کرانے کی ہدایت کی۔پیدائش رجسٹرڈ نہ کرانے والے بچوں کا مستند ریکارڈ مرتب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں