والٹن روڈ ر کراسنگ فلائی اوور کے اوپر اسفالٹ کا کام شروع

والٹن روڈ ر کراسنگ فلائی اوور کے اوپر اسفالٹ کا کام شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی روٹ 47 اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے پر جائزہ اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کی۔

سی بی ڈی روٹ 47 پر والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کے اوپر اسفالٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، فلائی اوور کے ایک طرف تین لینز کو اسفالٹ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ۔ اسفالٹ کو ایک سے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کے اوپر سٹریٹ لائٹس اور سیفٹی گرلز نصب کرنے کا کام جاری ہے ۔ لائٹس کی تنصیب کے بعد فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ قینچی سے ڈیفنس موڑ کی جانب اسفالٹ کا کام جاری ہے ۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت متاثر کن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں